اہم خبریںجہلم

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا ضلع جہلم میں لگائے جانیوالے 5 رمضان بازار ہر لحاظ سے مثالی

جہلم : ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع جہلم میں لگائے جانیوالے 5 رمضان بازار ہر لحاظ سے مثالی ہوں گے،

رمضان بازار 25 شعبان سے فعال کر دیے جائیں گے جو کہ صبح9 سے شام 5 تک کھلے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازاروں کے انعقاد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ تمام متعلقہ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ رمضان بازاروں کے انعقاد کیلئے ماضی کیطرح میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز کا بنیادی کردار ہوگا، تمام سی اوز اپنے پاس موجود وسائل کو منظم کریں نیز درکار وسائل کے لئے ڈیمانڈ حکومت پنجاب کو بھجوائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ فروخت کیلئے رکھی گئی اشیاء ہر لحاظ سے معیاری ہوں اور سستی ہوں، محکمہ لائیو سٹاک بیف و مٹن فروش ایسویسی ایشن کے تعاون سے گوشت کے سٹالز لگوائے گا۔ انہوں نے محکمہ پولیس اور سول ڈیفنس کو رمضان بازاروں کی سکیورٹی اور ٹریفک کیلئے جامع اقدامات کی ہدایت کی

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You