
جہلم : ضلعی انتظامیہ جہلم کا شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی ہدایت پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عملہ نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران21 رکشے بند جبکہ ٹریفک قواتین کی خلاف ورزی ,ضروری کاغذات کی عدم موجودگی اور کم عمر ڈرائیونگ پر 14 رکشوں کو مجموعی طور 3ہزار 500 روپے کے چالان کئے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ جہلم شہر میں ٹریفک کے مسائل میں بہتری آسکے۔ جہاں غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک کے مسائل پیدا ہو رہے وہاں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی تاکہ شہریوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل سے چھٹکارا دلایا جا سکے۔ عوام الناس کو بھی چاہیے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور گاڑیوں کو پارکنگ پوائنٹس کے علاوہ روڈ پر پارک نہ کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔
رپورٹ:احمد رضا جہلم



