اہم خبریںجہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کا گزشتہ روز رسول بیراج کا دورہ، رسول بیراج فلڈ بریچنگ

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کا گزشتہ روز رسول بیراج کا دورہ، رسول بیراج فلڈ بریچنگ سیکشن کا تفصیلی معائنہ کیا

اور اس کو آپریٹ کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤ الدین، ایکسین ہائی وے، ایکسین رسول بیراج اور پاک آرمی کھاریاں کینٹ کے افسران بھی موجود تھے۔ ایکسین رسول بیراج عدنان نے بریفننگ دیتے ہوئے سیلابی صورتحال میں بریچنگ سیکشن کو آپریٹ کرنے، ایس او پیز اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کامران خان نے کہا کہ سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں لیکن تمام محکموں کا پیشگی اقدامات کرنا ناگزیر ہے، سیلاب جیسی آفت اور اس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل ہیں، فلڈ بریچنگ پوائنٹ کے دورے کا مقصد متوقع سیلاب کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ کی صورت میں تمام ادارے اپنے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بروقت عملی اقدامات کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں بخوبی پورا کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You