اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا پولیس لائن MT آفس کی انسپکشن

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا پولیس لائن MT آفس کی انسپکشن

تفصیلات کے مطابق:
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس لائنز جہلم میں MT آفس کی انسپکشن کی۔ اس موقع پر آر آئی انسپکٹر محمد عرفان، سب انسپکٹر محمد اسحاق ایم ٹی او بھی ہمراہ تھے۔دوران انسپکشن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ضلع ہذا پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گاڑیوں کی لاگ بکس اور ہسٹری شیٹ کو چیک کیا اور اس کے ساتھ ساتھ جدید کمپیوٹر سافٹ وئیر PPMT کے ذریعے گاڑیوں کی رپیئرنگ و فیول وغیرہ کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے MTO کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کے انجن آئل، بریک آئل اور پاور آئل کو مقررہ وقت پر تبدیل کیا جائے گاڑیوں کی رپیئرنگ بروقت کروائی جائے۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گاڑیوں کی ہسٹری شیٹ، ریکارڈ، لاگ بکس اور روزنامچہ کی انٹری کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں اور PPMT سوفٹ وئیر پر موجود ڈیٹا کو اپ ڈیٹ رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You