ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت تھانہ جلالپور شریف میں کھلی کچہری

وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ویژن کے مطابق ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت عوام کی دادرسی کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت تھانہ جلالپور شریف میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ڈی پی او جہلم نے سائلین کے مسائل سنے اور پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے سائلین کی درخواستوں پر فوری حل کے احکامات جاری کیے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے مزید کہا، "ہم عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کھلی کچہریاں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں جس کے ذریعے عوام کے مسائل کو براہ راست سننے اور حل کرنے کا مدد ملتی ہے شہریوں نے بھی ڈی پی او جہلم کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس طرح کی کھلی کچہریاں عوام کو براہ راست اپنی مشکلات پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں
ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے شرکاء کو بچوں اور بچیوں کی ہراسگی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے بریفنگ دی۔اور تھانہ جلالپورشریف نے کی ٹیم نے ایک ہفتہ میں چوری کے 16مقدمے ٹریس کیے فیاضو گینگ گرفتار کیا جس سے چوری کی وارتیں بند ھوگئیں کھلی کچہری میں موٹرسائیکل چوری کے مدعی بھی پیش ھوا جس نے DPOجہلم کو بتلایا کہ میرا موٹرسائیکل تھانہ جلالپور پولیس نے ایک دن میں برآمدکروایا جس پرجناب DPOجہلم ناصرمحمود باجوہ نے تھانہ جلالپورشریف کوCC3کا بھی اعلان کیا اور حالیہ دنوں میں تھانہ جلالپورشریف نےمنشیات فروش کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاوُں کیا۔
آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری رہے،گا ڈی پی اوجہلم کا
کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد دور دراز علاقے جہاں کی عوام میرے پاس نہیں پہنچ سکتی انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ۔/عمران حیدرببلی



