جہلم

ڈاکٹر فیض احمد بھٹی کی ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال، معروف مذہبی

ڈاکٹر فیض احمد بھٹی کی ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال، معروف مذہبی سکالر نے اپنی تصنیف ’’خلاصۃ القرآن من فیض الرحمن‘‘ بطور تحفہ پیش کر دی

جہلم (عبدالرحمن قادری) جہلم کے معروف مذہبی سکالر، چیئرمین ابن عباس اسلامک سینٹر جہلم و پریذیڈنٹ بھٹی فیڈریشن جہلم ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے بعض اہم امور اور مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دریں اثنا ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کو اپنی علمی و تحقیقی تصنیف ’’خلاصۃ القرآن من فیض الرحمن‘‘ بطور تحفہ پیش کی۔ مذکورہ کتاب قرآنِ کریم کے تیس پاروں کے تفسیری خلاصے پر مشتمل ایک اہم علمی کاوش ہے۔
ملاقات کے موقع پر صاحبزادہ حافظ ساجد محمد مدنی اور چوہدری آصف گوندل بھی ڈاکٹر فیض احمد بھٹی کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم نے علمی و دینی خدمات کو سراہا۔


جہلم (عبدالرحمن قادری)

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You