
ریسکیو 1122جہلم کی ٹیم نے ہمیشہ اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔رمضان المبارک اور عید کے دنوں میں بھی ریسکیو 1122 کی کارکردگی تعریف کے قابل رہی۔
ڈاکٹر عبدالرحمن ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی)
ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی) کا ریسکیو 1122 جہلم کا دورہ۔

ریسکیو 1122جہلم راولپنڈی ڈویژن میں گریڈ A پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔
ڈاکٹر عبدالرحمن ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی)ریسکیو 1122 ایک عوامی ادارہ ہے اور ہمارا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو مدد فراہم کرنا ہے -ڈاکٹر عبدالرحمن ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی)

مورخہ 19 مئ2021 کو ریجنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جناب ڈاکٹر عبدالرحمن نے ریسکیو اسٹیشن جہلم کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد نےان کا استقبال کیا۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصدریسکیو 1122 جہلم کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔

اس دوران انہوں نےریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئےسٹاف نے فرضی مشقیں بھی کیں۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر جناب ڈاکٹر عبدالرحمن نےریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دلی اطمینان کا اظہار کیا۔اور بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق کرونا وائرس کے حوالے سے ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی تلقین کی۔
اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعید احمد نے کہا، کہ ریسکیو 1122 عوام کا اپنا ادارہ ہے۔ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ریسکیو کے جوان پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبردآزما ہونے کے لیئے بھی تیار ہیں۔
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



