ڈاکٹر ایس کے چوھان کے نام اور ان کے تجربے اور ان کی شخصیت سے کون واقف نہیں سوھاوہ

ایس کے چوھان ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال سوھاوہ
سوھاوہ (بابر کیانی)
بحیثیت انسان ھر شخص میں اللّٰہ نے کوئی نہ کوئی کمی اور کوئی نہ کوئی خوبی ضرور رکھی ھے
ڈاکٹر ایس کے چوھان کے نام اور ان کے تجربے اور ان کی شخصیت سے کون واقف نہیں سوھاوہ شہر کا بچہ بچہ بھی ان کو جانتا ھے
بحیثیت ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال سوھاوہ کا چارج سنبھالتے ھی ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھ گیا ڈاکٹر ایس کےچوھان پر۔ مگر رات دن اک کر دی اس وقت ہسپتال کا نقشہ بدلنے میں مصروف ہیں موصوف ۔ھم کئی بار تنقید کر کے دوسرے کو درست کرنا چاہتے ہیں ۔الجھ کر جھگڑ کر بھی۔مگر کیا خوب ھو کہ ادب اور پیار سے پہلے کوشش کی جائے اور اپنی بات منوائی جائے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال سوھاوہ میں آنے والی عوام خواہ سوھاوہ تحصیل سے ھو یا دیگر اضلاع سے اگر کہیں کچھ غلط لگے تو انصاف و اخلاق کے تقاضے پورے کرتے ھوئے ایم ایس کو باخبر کیا جائے ۔ایس کے چوھان اس عزم کے ساتھ عوام کی خدمت پر معمور ہیں کہ جلد اسکا سدباب کیا جائے گا۔اس بات کا احساس بھی کیا جائے کہ ھم بھی انسان ہیں۔مگر ساتھ ھی اگر کچھ غلط ھوتا نظر آئے ھمیں باخبر کریں۔ھم اپنی غلطی کو درست کریں گے
سوھاوہ پریس کلب نے عوام کے بیٹھنے کی جگہ پر مناسب پنکھے نہ ھونے کی نشان دہی کی جس پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال سوھاوہ ڈاکٹر ایس کے چوھان نے فوری لگانے کی یقین دھانی بھی کروا دی
ایم ایس ڈاکٹر ایس کے چوھان ٹی ایچ کیو ہسپتال سوھاوہ کو ان کی پوری زندگی میں سوھاوہ کی خدمات پر سوھاوہ پریس کلب خراج تحسین پیش کرتا ھے



