جہلم

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی ڈویژن شاہد رانا کا القاسم انسٹی ٹیوٹ جہلم کا دورہ، خصوصی بچوں

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی ڈویژن شاہد رانا کا القاسم انسٹی ٹیوٹ جہلم کا دورہ، خصوصی بچوں کی خدمات کو سراہا

جہلم (عبدالرحمن قادری ) ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی ڈویژن شاہد رانا نے جہلم میں قائم القاسم انسٹی ٹیوٹ فار اسپیشل چلڈرن (Al Qasim Institute for Special Children) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جہلم خضر حیات خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے ادارے میں زیرِ تعلیم خصوصی بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی، تربیتی اور بحالی کی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا، بچوں سے ملاقات کی اور اساتذہ و عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔شاہد رانا نے ادارے کی انتظامیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثالی ادارہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت ایک مقدس فریضہ ہے اور اس میدان میں کام کرنے والے افراد قابلِ تحسین ہیں۔
دورے کے اختتام پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے ادارے کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں انتظامیہ کو Appreciation Certificate بھی پیش کیا۔ ادارے کی انتظامیہ نے اس اعزاز پر محکمہ سوشل ویلفیئر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بھی خصوصی بچوں کی بہتری کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You