جہلم

عوامی مسائل کا حل دہلیز پر: ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر جلال پور میں کھلی کچہری، اے ڈی سی آر سنیہ

عوامی مسائل کا حل دہلیز پر: ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر جلال پور میں کھلی کچہری، اے ڈی سی آر سنیہ صافی کی براہِ راست سماعت

جہلم (عبدالرحمن قادری ) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایات پر عوامی شکایات کے فوری اور مؤثر ازالے کے لیے جلال پور، تحصیل پنڈ دادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان نادیہ پروین بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر ریونیو، بلدیاتی اور دیگر انتظامی امور سے متعلق مسائل کے حل کی سہولت فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر شہر اور گردونواح کے دیہی علاقوں سے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہِ راست ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کیے۔
تفصیلات کے مطابق اے ڈی سی آر سنیہ صافی نے ہر درخواست گزار کی شکایت انفرادی طور پر سنی اور متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ کچہری میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی، انتقالات، فرد اجرا، صفائی ستھرائی، بلدیاتی سہولیات اور دیگر عوامی خدمات سے متعلق درخواستیں وصول کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین نے مقامی انتظامیہ کے ہمراہ مسائل کے حل کے لیے جامع بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر اے ڈی سی آر سنیہ صافی نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر عوامی مسائل کا فوری اور شفاف حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو اور بلدیاتی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کھلی کچہریوں کا یہ سلسلہ ضلع بھر کے شہری و دیہی علاقوں میں تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا تاکہ انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کم کیے جا سکیں اور گورننس کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You