چیچہ وطنی{شہبازاحمدسندھو}گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 8/11-ایل تحصیل چیچہ وطنی

چیچہ وطنی{شہبازاحمدسندھو}گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 8/11-ایل تحصیل چیچہ وطنی میں ”استاد قوم کا معمار ” کے نام سے سیمینار منعقد ہوا۔



جس کا مقصد گاؤں کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس اساتذہ اکرام کو خراج تحسین پیش کرنا تھا
تقریب کے مہمان خصوصی ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ملک نزیر اعوان، محمد امین بھٹی اور ملک مظہر حسین اعوان تھے
پروگرام میں گاؤں کے ٹیچرز کے علاوہ علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔پروگرام کے میزبان قاری محمد ابوبکراعوان اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک تصور حسین نے سر انجام دیئے
مہمانان گرامی کے علاوہ گاؤں کے سینئر ٹیچرز خضر حیات بھٹی، چوہدری مجاہد اقبال،ملک رضوان نزیر اور علاقہ کی نمایاں شخصیت ملک محمد سلیم اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قاری ابوبکر اعوان کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ گاؤں کی تاریخ میں پہلی بار ایسا پروگرام دیکھنے کو ملا۔آخر میں علاقہ کے مشہور و معروف عالم دین مولانا قاری رفاقت علی یاسر نے گاؤں کے تمام فوت شدگان اساتذہ کے لیے دعائے مغفرت کی



