چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی جہلم کا 05 مختلف جگہوں پر سرچ آپریشنز کر کے 152 افراد کو چیک

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز و ناکہ بندی
چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی جہلم کا
05 مختلف جگہوں پر سرچ آپریشنز کر کے 152 افراد کو چیک کیا گیا،
دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز کیے گیے،
دوران سرچ آپریشنز شہریوں کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی،
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندی کیساتھ چیکنگ کی گئی،
مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کیلئے سرچ آپریشنز کیے گئے،
سرچ آپریشن کا مقصد اسلحہ ناجائز و منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شرپسندوں کو مذموم عزائم پر عمل پیرا ہونے سے باز رکھنا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو



