چوکی ساجد محمود بٹ سمیت عملہ کی شاندار مجالس ڈیوٹیاں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات علاقہ تھانہ دینہ امام بارگاہ

دینہ(ملک ندیم عباس) تھانہ دینہ ایس ایچ او احسان عباس شاہ کی زیرنگرانی انچارج سٹی چوکی ساجد محمود بٹ سمیت عملہ کی شاندار مجالس ڈیوٹیاں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات علاقہ تھانہ دینہ امام بارگاہ ہڈالہ سیداں میں ڈی پی او جہلم کا وزٹ انتظامیہ ممبر سید طاہر عباس جعفری اور سید اسد علی شاہ سمیت دیگر ممبران بھی اپنے فرائض آحسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ۔ تحصیل دینہ میں امن و امان کی صورت احوال قائم رکھنے پر عوامی سماجی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے پولیس کو شاباش ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح تحصیل دینہ میں بھی یکم محرم الحرام سے لیکر نو محرم تک پولیس کی جانب سے مجالس ۔جلوسوں اور مسجدوں میں زبردست ڈیوٹیاں جاری ہیں اور دس محرم کے لیے بھی فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں پولیس ملازمین و افسران بیس بیس گھنٹے ڈیوٹیاں سرانجام دیتے دکھائی دے رہے ہیں SHO تھانہ دینہ اور سٹی پولیس انچارج ساجد محمود بٹ ہمراہ عملہ کی جانب سے مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں میں زبردست اور اخلاق کے ساتھ ڈیوٹیاں سرانجام دی جارہی ہیں عوام الناس کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ضلع بھر کی امام بارگاہوں کا وزٹ کیا اور کہا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کو پوری مستعدی سے موثر ڈیوٹی سرانجام دینی ہوگی اور منتظمین سے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے پر بھی بات چیت کی ضلع جہلم میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے




