سندھ

چاہتا ہوں امبانی خاندان کی شادی جیسی تقاریب پاکستان میں بھی ہوں۔گورنر سندھ

چاہتا ہوں امبانی خاندان کی شادی جیسی تقاریب پاکستان میں بھی ہوں۔گورنر سندھ

ہم اب تک سوا ارب روپے کا راشن بانٹ چکے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے بھارتی تاجر اور دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل مکیش  امبانی کے خاندان جیسی شادی کی تقاریب پاکستان میں بھی ہونے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ایک بیان میں گورنر سندھ  کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ تاجروں نے کورونا اور سیلاب کے دوران ریلیف میں اہم کردار ادا کیا، کبھی اختیارات نہ ہونے کا رونا نہیں رویا، مجھ سے ایک بات کبھی نہیں سنیں گے کہ اختیارات نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارت میں امبانی خاندان کی شادی  کی تقریب کا دنیا بھر میں ذکر ہوا، چاہتا ہوں امبانی خاندان کی شادی کی تقریب کی طرح پاکستان میں بھی تقاریب ہوں۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم اب تک سوا ارب روپے کا راشن غریبوں میں تقسیم کر چکے ہیں، ایک مخیر شخص نے راشن کیلئے سوا ارب روپے دیے، اس شخص نے کہا اس کا نام نہ لوں اس لیے نام نہیں بتا رہا۔گورنر سندھ کا مزید  کہنا تھا کہ آئی ایس ایف سی میں صدر ایف پی سی سی آئی کو شامل کرنے کیلئے خط لکھوں گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You