اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کا 22 مارچ کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 22 مارچ کو شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک جلسہ کرنا ہے، جلسہ اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے، انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہی۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے اور 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You