اہم خبریںجہلم

پٹرولنگ پوسٹ چک میوں ٹریفک آگاھی مہم کے سلسلہ میں عام شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہ کیا

پنجاب ھائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک میوں ضلع جہلم نے SSPپٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف کی خصوصی ھدایات پر DSP پٹرولنگ جہلم سید ذوالفقار گیلانی کی زیرنگرانی انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ راولپنڈی ناصر ایوب ASi سلطان عارف Si انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک میوں ٹریفک آگاھی مہم کے سلسلہ میں عام شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہ کیا۔

اس سلسلے میں جی ٹی روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک آگاھی سے متعلق باضابطہ بریفنگ کے علاوہ پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔افسران نے لوگوں کو درج ذیل ھدایات پر عمل پیرا ھونے کی تلقین کی۔
1.دوران ڈرائیونگ موبائل فون ھر گز استعمال نہ کریں۔
2.سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں۔
3.خطرناک اوور لوڈنگ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتی ھے۔اوور لوڈنگ سے اجتناب کریں۔
عوامی و سماجی حلقوں نے پنجاب ھائی وے پٹرولنگ پوسٹ کے افسران کو خراج تحسین پیش کیا ۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You