اہم خبریںجہلم

پولیس آفیسر جہلم کا ممبران انجمن تاجران، ممبران امن کمیٹی سمیت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا

رانا طاہر الرحمٰن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا ممبران انجمن تاجران، ممبران امن کمیٹی سمیت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق:
رانا طاہر الرحمٰن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم میں ممبران انجمن تاجران، ممبران امن کمیٹی ضلع ہذا اور نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ ممبران انجمن تاجران اور ممبران امن کمیٹی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ جہلم پولیس تمام مکاتب فکر کے علماءکرام اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے اور ہم نےمل جل کر جہلم کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔

رانا طاہر الرحمٰن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی جس میں جہلم کے صحافی برادران نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا کہنا تھا کہ پولیس اور میڈیا کا ہمیشہ چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ دور حاضر کا جدید میڈیا معاشرے سے جرائم اور برائیوں کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ میں شرکاء سے یہ امید کرتا ہوں کہ ماضی کی طرح اب بھی آپ لوگ ضلع جہلم سے جرائم کے خاتمے اور شر پسند عناصر کی بیخ کنی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔میڈیا نمائندگان نے بھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو مکمل یقین دہانی کروائی کہ ہر طرح کے حالات میں ہم سب جہلم پولیس کے شانہ بشانہ ساتھ ہوں گے۔

رپورٹ :چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You