پنڈدادن خان: پراونشل ھائی وے کی میگا کرپشن کا پول کھل گیا۔پنڈدادن خان جہلم روڈ کھنڈرات

پنڈدادن خان: پراونشل ھائی وے کی میگا کرپشن کا پول کھل گیا۔
پنڈدادن خان جہلم روڈ کھنڈرات اور پانی کے جوھڑوں تالابوں میں تبدیل۔کمیشن در کمیشن کا نوٹس کون لے گا؟بہت بڑا سوالیہ نشان۔
تفصیلات کے مطابق پانچ سال قبل ایم پی اے چوھدری نذر گوندل کے دور میں نئی تعمیر ھونے والی پنڈدادن خان تا جہلم روڈ ایکسئین اور ایس ڈی او پنجاب ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کی کرپشن کا شکار ھو کر آخری سانسیں لے رھی ھے۔پانچ سال قبل جب یہ سڑک تعمیر ھوئی تھی افتتاح سے قبل ھی اس پر گڑھے بننا شروع ھو گئے تھے میڈیا نے حکام بالا کی توجہ مبذول بھی کرائی تھی لیکن بات کو ٹال دیا گیا تھا۔اب جلالپور شریف،مڑیالہ، پنڈی سید پور ،داراپور ،شیر پور ، گوڑھا سلیم ، اور پولیس ریسٹ ھاؤس جلالپور شریف کے سامنے اتنے بڑے اور خطرناک گڑھے نمودار ھو چکے ھیں کہ ان گڑھوں کیوجہ سے اس سڑک پر سفر کرنے والے لوگوں کی جانوں کو حادثات کے باعث شدید خطرات لاحق ھو گئے ھیں۔تباہ حال سڑک پر گاڑیاں چلانے والے متاثرہ ٹرانسپورٹرز نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی سے نوٹس لیکر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ھے۔
پنڈدادن خان:(راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب)



