اہم خبریںپنڈدادنخان

پنڈدادن خان نواحی و تاریخی قصبہ جلالپورشریف تمام بنیادی سہولیاف محروم علاقہ

پنڈدادن خان نواحی و تاریخی قصبہ جلالپورشریف تمام بنیادی سہولیاف محروم علاقہ مکین شدید مشکلات میں مبتلا.

پنڈدادن خان کا اہم ترین قصبہ مقامی ضلعی انتظامیہ اور حکمرانوں کی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا. مین گلیوں محلوں کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھوگی.اس کے علاوہ پبلک ہیلتھ کی غفلت کے باعث تاریخی قصبہ جلالپورشریف میں بچھائی جانے والی واٹرسپلائی کی لائینں تباہ وبرباد ھوچکی ہیں گلی محلوں میں سیوریج لائینں ٹوٹنے کے باعث گندا پانی جمع ھوکربیماریوں کا باعث بن رہا ہےجس کی وجہ سے مچھر مکھیوں کی افزائش میں بے تحاشہ اضافہ ھو چکا ہے سیوریج لائین پر توجہ نہ دینے کے باعث سیوریج کا پانی واٹر سپلائی کے پانی میں شامل ھوکر شہریوں کے گھروں میں سپلائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے جلالپورشریف کے شہری مختلف موذی امراض میں مبتلا ھورہے ہیں قصبہ جلالپورشریف کی انتہائی گندی اور کچرے سے بھری پڑی ہے اس کے علاوہ واٹر سپلائی کی پائپ لائینں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں مقامی شہریوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ تاریخی قصبہ جلالپورشریف میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گلیوں کی کی مرمت کے علاوہ صفائی کے بھی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہری آج کے ترقی یافتہ دور میں بنیادی سہولتوں سے مستفید ھو سکیں اور موذی بیماریوں سے بچا جاسکے…شہری…..

رپورٹ : عمران حیدرببلی پنڈدادنخان..جلالپورشریف

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You