اہم خبریںپنڈدادنخان

پنڈدادن خان : للہ انٹر چینج نوسربازی کی واردات میڈسن کمپنی سیلز مین نوسربازوں کے ہاتھوں

پنڈدادن خان : للہ انٹر چینج نوسربازی کی واردات میڈسن کمپنی سیلز مین نوسربازوں کے ہاتھوں لٹ گے

للہ انٹر چینج کے قریب نوسرباز گینگ میڈسن کمپنی کے سلیز مین سے ڈھائی لاکھ روپے زاہد کی رقم لے کر رفو چکر ھوگے ابتدائی اطلاعات میں نوسربازی کے واقعہ کو ڈکیتی بتایا گیا واقعات کے مطابق آج 4 بجے کے قریب للہ انٹر چینج کے قریب سرگودھا سے آنے والی میڈسن کمپنی کے سیلز مین کو ایک کار میں سوار افراد نے خود کو خصوصی چیکنگ ٹیم بتایا اور کہا کہ اپ جعلی میڈسن فروخت کرتے ہیں ادھر گاڑی میں ا کر اپنی تلاشی دیں جس پر کمپنی کے سلیز مین کے پاس موجود نقد کیش ڈھائی لاکھ روپے سے زاہد لوٹ کے لی اور موقع سے فرار کے دوران سلیز مین اور نوسربازوں کی ہاتھا پائی بھی ھوئی جس سے سلیز مین زخمی ھو گیا جبکہ نوسرباز فرار ھونے میں کامیاب ہو گئے نوسربازوں کے پاس وائرلیس سیٹ بھی۔موجود تھا اور گاڑی میں نیلی بتی بھی موجود تھی للہ انٹر چینج پر چند سال قبل بھی ایسی واردات کے واقعات رونما ھو چکے ہیں سماجی حلقوں نے موٹر وے احکام سمیت پنجاب پولیس سے راست اقدامات کا مطالبہ کیا ھے سفر کرنے والے مسافروں سے بھی اپیل ھے کہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے تلاشی لینے والوں شناخت طلب کریں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You