پنڈدادنخان
پنڈدادن خان : (عمران حیدرببلی سے)ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان عثمان تصدق اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری

پنڈدادن خان : (عمران حیدرببلی سے)ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان عثمان تصدق اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث مورس گینگ کے 03ملزمان گرفتار، چھینے گئےلاکھوں روپے کے زیورات،سیونگ سرٹیفکیٹ، رقم، اور گھریلو سامان وغیرہ برآمد
تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان یونس عرف مورس،محمد فیاض اور بابر علی کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے منشیات، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور چھینے گئے زیورات ساڑھے آٹھ تولہ، سیونگ سرٹیفکیٹ رقم01لاکھ روپے. بیٹریاں اور گھریلو سامان برآمد برآمدگی کا کل تحمینہ 91لاکھ 20ہزار روپے ہے،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ



