پنڈدادنخان

پنڈدادن خان :(عمران حیدرببلی) بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید

پنڈدادن خان :(عمران حیدرببلی) بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتےہیں
مرکزی علماء کونسل جہلم
بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا ایک گھناؤنا اور ناقابلِ معافی جرم ہے
قاری شبیراحمد
دہشت گردی اور بدامنی کسی صورت قبول نہیں اور ناقابل برداشت ہے
علماۓ کرام
مرکزی علماء کونسل جہلم کا اجلاس ضلعی صدرحکیم قاری شبیراحمدعثمانی کی زیرصدارت جہلم شہر میں منعقد ہوا جس میں مرکزی علماء کونسل جہلم کے عہدیداران اور اور دیگر علماۓ کرام نے شرکت کی علماۓ کرام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ
اسلامی تعلیمات، انسانی اقدار اور قومی یکجہتی کادرس دیتی ہیں
ہم شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دعا گو ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور پاکستان کے امن، استحکام اور سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔
اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے فتنہ و فساد سے محفوظ رکھے۔علماءکرام نے بلوچستان میں پیش آنے والے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے اہل کاروں اور عام شہریوں کی بے گناہ شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس بدامنی اور دہشت گردی کو ناقابل قبول اور ناقابل برداشت قرار دیا علما ء کرام نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ہزاروں کشمیریوں نے الحاق پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں دیں
علماۓ کرام نے فریقین پر زور دیا کہ وہ بات چیت کے ذریعہ اپنے مسائل کو حل کریں اجلاس کے اختتام پر تمام شہداء کے لئے بلندی درجات اور ملک میں قیام امن کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا اجلاس میں مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم کے عہدیداران اور دیگر علماء نے شرکت کی جن میں حضرت قاری حکیم شبیر احمد عثمانی ضلعی صدر مرکزی علماء کونسل جہلم،مولانا ذیشان اسحٰق،مولانا قاری محمد اشرف صاحب،قاری ابصار ایوب،مولانا حکیم زبیر الحسن مولانا محمد عثمان،حافظ مرتضیٰ تنویر،مولانامحمد مدثر ،عبدالرزاق شمیم(ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)،قاری عاصم عرفان،ملک محمد قاسم(ایڈووکیٹ ہا ئی کورٹ) اور قاری محمد ابراہیم منیر شامل ہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You