پنڈدادنخان

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جلالپور شریف کے پرائمری کیمپس

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جلالپور شریف کے پرائمری کیمپس میں مدرس جاوید اقبال مغل کی مدت ملازمت کی تکمیل پر ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ اس پروقار تقریب میں جملہ سٹاف مدرسہ ہذا کے علاوہ ، سابق مدرسین ، علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات ، پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی اور تحصیل پنڈ دادن خان کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اپنی خوش مزاجی ، ملنسار طبیعت ، عاجزی اور مہمان نوازی جیسی صفات کی وجہ سے جاوید اقبال مغل کا ضلع بھر کی اساتذہ برادری میں ایک خاص مقام اور مرتبہ ہے۔ ایک طویل عرصہ علاقہ کی تعلیمی خدمات سرانجام دینے کی وجہ سے بھی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج انہیں بہت ہی شاندار اور پروقار انداز سے رخصت کیا گیا۔
اس پروقار تقریب میں پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی عہدیداران میں سے ملک محمد افضل میر ، سید توسیر حسین شاہ ، چودھری راشد محمود ، منظور حسین نظامی ، چودھری افضال محمود ، تحصیل پنڈ دادن خان کے قائدین میں سے ملک اسرار احمد ، ہارون الرشید چودھری ، منظور حسین ندیم ، پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر احسان الٰہی شاکر ، ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر اظہر سلطان ملک ، ملک امتیاز احمد ، تحصیل کوآرڈینیٹر راجہ اقرار افضل، یاسر بشیر آسی ( فرزند بشیر احمد آسی مرحوم ) ، پرنسپل ایم سی اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول عرفان حیدر ، سابق پرنسپل عبد السبحان محب اور افتخار احمد ساجد ( ہائی سکول وگھ ) نے شرکت کی۔
مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں جاوید اقبال مغل کی خدمات کو سراہا اور ان کے شخصی اوصاف کی بے حد تعریف کی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی سینئر نائب صدر ملک محمد افضل میر نے جاوید اقبال مغل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ احسان الہی شاکر نے بھی ان کی خدمات کو سراہا۔ آخر میں روایتی انداز سے ریٹائرمنٹ پانے والے مدرس جاوید اقبال مغل کو تحائف پیش کئے گئے اور انہیں اک جلوس کی شکل میں عزت اور وقار کے ساتھ گھر تک لے جایا گیا جہاں ان کے اہل خانہ نے بھی ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You