پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) جلالپور شریف میں بے موسمی ٹماٹر کی کاشت منصوبے کے تحت

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) جلالپور شریف میں بے موسمی ٹماٹر کی کاشت
منصوبے کے تحت فارمر ڈے کا انعقاد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کاشتکاروں کو آگاھی اور تربیت فراہم کرنا تھا
پنڈدادنخان عمران حیدرببلی)
تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم کے گاؤں جلال پور شریف میں بے موسمی ٹماٹر کی کاشت کے منصوبے کے تحت فارمر ڈے کا انعقاد
وزیر اعلیٰ پنجاب کے بے موسمی ٹماٹر کی کاشت کے منصوبہ کے تحت تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم کے گاؤں جلال پور شریف میں فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ اس فارمر ڈے کے انعقاد کا مقصد بے موسمی ٹماٹر کے منصوبے کے تحت کاشتکاروں کو آگاہی اور تربیت فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر محمد شہزاد اختر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر زراعت (توسیع) پنجاب نے بطور مہمان خصوصی کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت کاشتکاروں کو نمائشی پلاٹوں پر بے موسمی ٹماٹر اگانے کے لئے بذریعہ قرعہ اندازی 2 لاکھ روپے فی 2 ایکڑ سبسڈی دی گئی ہے۔ اس سبسڈی سے کاشتکاروں کو بے موسمی ٹماٹر اگانے اور دیگر زرعی مداخل خریدنے میں مدد ملی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس منصوبہ سے ٹماٹر کی بے موسمی کاشت کو فروغ ملے گا اور ٹماٹر کی پیداواری قلت کو ختم کیا جائے گا۔ جس سے مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت کم ہو گی اور سال بھر ٹماٹر کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے زراعت کی ترقی کے لئے انقلابی منصوبے متعارف کروائے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے راولپنڈی ڈویژن میں 78 کروڑ سے زاید زرعی مداخل کی خریداری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت پنجاب کی طرف سے راولپنڈی ڈویژن میں کاشتکاروں کو 526 گرین ٹریکٹرز سبسڈی پر دیئے گئے ہیں۔ ٹماٹر کی بے موسمی کاشت کا منصوبہ بھی حکومت پنجاب کا ایک انقلابی قدم ہے۔اس سے نہ صرف کاشتکاروں کو منافع حاصل ہو گا بلکہ ملکی ترقی میں بھی مدد دملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ٹماٹر جیسی اہم فصل کی کاشت کو بڑھانا ہے جو کہ غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور کسانوں کی معاشی حالت میں بہتری لانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔کاشتکاروں کو چاہیے کہ بے موسمی ٹماٹر اگانے کے منصوبہ میں حکومت پنجاب سے تعاون کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فروٹ اینڈ ویجیٹیبل راولپنڈی محمد عارف ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) جہلم چوہدری عابد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ملک نعیم اختر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) جلالپور شریف محمد ثقلین، ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی اطلاعات راولپنڈی ہارون احمد،فیلڈ سرویئر جلال پور شریف محمد امجد گوندل بھی موجود تھے۔ بعد ازاں محمد شہزاد اختر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر زراعت (توسیع) پنجاب اور سید شاہد افتخار بخاری ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راولپنڈی ڈویژن نے تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم کے گاؤں جلال پور شریف میں حکومت پنجاب کے ٹماٹر کی بے موسمی پیداوار میں اضافہ کے منصوبہ کے تحت لگائے گئے ٹماٹر کے نمائشی پلاٹوں کا معائنہ بھی کیا۔
٭٭٭٭



