پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کے گاٶں سگھر پور کے رہاٸشی کشتی بند ھونے کی وجہ سے سخت تکلیف

جلالپورشریف( عمران حیدرببلی ) پنڈدادنخان کے گاٶں سگھر پور کے رہاٸشی کشتی بند ھونے کی وجہ سے سخت تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہیں
سگھر پور کے رہاٸشیوں کیلٸے صبح اور شام کشتی دستیاب ھونا انتہاٸی ضروری ھے لوگوں کی زمینیں اور مال مویشی دریا کے پار ہیں لوگ صبح بذریعہ کشتی ڈیرہ جات پر جاتے ہیں مویشیوں اور فصلوں کی دیکھ بھال کھیتوں میں محنت مزدوری کر کے اپنا اور بچوں کا پیٹ پال رھے ہیں سگھر پور کے باسیوں کا کہنا ھے کہ ہم سارا سارا دن پتن پر بیٹھ کر گھر لوٹ جاتے ہیں کیوںکہ کشتی والا ہمیں دریا عبور کروانے سے انکار کر دیتا ھے لوگوں کا کہنا تھا کہ چند شرپسند عناصر آٸے روز جھوٹا پراپیگنڈہ کر کے کشتی بند کروا دیتے ہیں ہماری فصلیں مناسب دیکھ بھال نہ ھونے کی وجہ سے تباہ ھو رہی ہیں مویشی بُھوکے مر رھے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہمارے بچے بھی فاقہ کشی پر مجبور ہیں لہذا ہم اہلیان سگھر پور ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی سے اپیل کرتے ہیں کہ دن کو کشتی چلے یا نہ چلے ہمیں اس سے کوٸی سروکار نہیں لیکن صبح اور شام کے اوقات میں کشتی کی اجازت دی جاٸے تاکہ ہمیں اپنے کھیتوں میں آنے اور جانے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ھو/

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You