پنڈدادنخان کے وفد کی سجادہ نشین خانقاہ للہ شریف پروفیسر نعیم الرسول سے خصوصی ملاقات

پنڈدادنخان کے وفد کی سجادہ نشین خانقاہ للہ شریف پروفیسر نعیم الرسول سے خصوصی ملاقات
وفد میں الحاج چوہدری سرفراز احمد گوندل ملک ظہیر احمد اعوان عبدالحفیظ ساقی شیخ امداد علی شامل
پنڈدادنخان(عمران حیدرببلی)
معروف سماجی و صحافتی شخصیات کے وفد کی عظیم مذھبی سکالر سجادہ نشین خانقاہ للہ شریف سے خصوصی ملاقات وفد میں سماجی شخصیت الحاج چوہدری سرفراز احمد گوندل صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان ملک ظہیر احمد اعوان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان/عمران حیدرببلی/ اور شیخ امداد علی شامل ہیں وفد نے خانقاہ للہ شریف پر حاضری دی پیر مطلوب الرسول رحمتہ اللہ علیہ نقشبندی مجددی کے مزار پر فاتحہ پڑھی مدرسے اور مسجد میں بھی حاضری کا شرف حاصل کیا اس کے بعد عظیم مذہبی سکالر صاحبزادہ نعیم الرسول نقشبندی مجددی کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی اس موقع پر وفد کو پر تکلف ظہرانہ دیا گیا اس کے بعد موجودہ حالات پر گفتگو ھوئی صاحبزادہ نعیم الرسول نقشبندی مجددی نے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ ہم خدمت دین اور خدمت انسانیت پر یقین رکھتے ہیں اس کا عملی نمونہ آج آپ نے آستانہ عالیہ پر حاضر ھو کر دیکھ لیا انہوں نے مزید کہا کہ پیر مطلوب الرسول رحمتہ اللہ علیہ نقشبندی مجددی نے ہمیشہ اسلام کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیا یہی وجہ ھے کہ آج خانقاہ للہ شریف رشد و ہدایت کا منبع ھے ہم آپ رحمتہ اللہ علیہ کے نقش قدم پر چل رھے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بزرگ پیر مطلوب الرسول نقشبندی مجددی رحمتہ اللہ علیہ نے ساری زندگی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت میں زندگی گزاری ہمیشہ دین اور اسلام کی اشاعت کےلئے کام کیا مریدین کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ ہمیشہ نرم اور شائستہ لہجہ اختیار کیا مریدین کی ہر خواہش پوری کی یہی وجہ ھے کہ آج بھی عرس پاک ھو یا کوئی مذھبی تقریب ہزاروں مریدین اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ھے انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی خانقاہ للہ شریف رشد و ہدایت کا منبع ھے خانقاہ للہ شریف کے دروازے چوبیس گھنٹے مریدین اور عقیدت مندوں کےلئے کھلے ہیں
کھلےانہوں نے وفد کے شرکاء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی دعا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا



