پنڈدادنخان

پنڈدادنخان پرائیویٹ ایمبولینس مالکان کی مریضوں سے لوٹ مار، ایمبولینس میں ضروری طبی سہولیات

پنڈدادنخان پرائیویٹ ایمبولینس مالکان کی مریضوں سے لوٹ مار، ایمبولینس میں ضروری طبی سہولیات کا فقدان

پنڈدادنخان تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اندر کھڑی پرائیویٹ ایمبولینس گاڑیوں کے مالکان نے غریب اور لاچار مریضوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھانا معمول بنا لیا۔ ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین نے ایمبولینس سروسز کی من مانیاں اور لوٹ مار پر سراپا احتجاج
جب ہسپتال سے مریضوں کو ریفر کیا جاتا ہے تو لواحقین مجبوری
تحت انہی ایمبولینس ڈرائیورز سے رابطہ کرتے ہیں، جو موقع کا فائدہ اٹھا کر من مانے ریٹ وصول کرتے ہیں۔ اگر مریض رہستے میں دم توڑ دے تو واپس کے الگ پیسے وصول کرتے ہیں اگر کوئی نہ دے تو گاڑی خراب ہونے کا بہانہ کرتے ہیں۔
مریضوں کے لواحقین نے پنجاب مریم نواز صاحبہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تمام پرائیویٹ ایمبولینسز گاڑیوں کے کرایہ نامے ہسپتال کے باہر اور ایمبولینس کے اندر نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں ۔ ساتھ ہی ساتھ ان ایمبولینسز میں ضروری طبی سہولیات کی فی الفور چیکنگ اور گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی جائے۔اور ہسپتال انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہہ بغیر ضروری طبی سہولیات، گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ ڈرائیور کا ہیلتھ سرٹیفکیٹ سرکاری نرخ نامہ چیک اور تسلی کر کے اسپتال میں انٹری دی جائے۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ایمبولینس مافیا کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں تاکہ اس بے لگام لوٹ مار مافیا کا قلع قمع کیا جائے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You