پنڈدادنخان

پنڈدادنخان : ماہ ربیع الاول شریف کا مہینہ آتے ھٕی درود و سلام اورمحفل نعت سمیت میلادالنبی

پنڈدادنخان : ماہ ربیع الاول شریف کا مہینہ آتے ھٕی درود و سلام اورمحفل نعت سمیت میلادالنبی کی محافل کا انعقاد شروع ھو گیا گلی گلی سڑک سڑک محلوں میں جھنڈیاں اور چراغاں شروع پنڈدادنخان کی قدیمی مسجد سید عالمشاہ نمبر ایک میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا روح پرور اجتماع منعقد ھوا جس کی صدارت حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ عبدالرحمنٰ ضیا نے کی جبکہ حضرت علامہ قاری سعید الرحمان کی زیر نگرانی محفل کا انعقاد کیا گیا خطاب کرتے حضرت علامہ مفتی ڈاکٹر طارق نے کہا کہ حضور نبی اکرم دو جہانوں کےلٸے رحمت بن کر آٸے آپ نے ہمیشہ اللہ کی رضا پر لبیک کہا آج کفار بھی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صداقت رحم دلی اور اپنی امت کےلٸے درد کو نا صرف مانتے ہیں بلکہ آپ کی شان میں کتابوں میں تذکرہ بھی کرتے ہیں ہم حضور کے غلام ھیں ختم نبوت و ناموس رسالت پ ہمارا سب کچھ قربان ھے انہوں نے کہا کہ اولیا کرام علماٸے کرام کی ان کی زندگی میں تعظیم کریں بعد میں تو غیر بھی افسوس کرتے ہیں جامع مسجد سید عالم شاہ ایک تاریخی حثیت رکھتی ھے اس کے مدرسہ جامع فاروقیہ دینیہ میں بڑے بڑے علما حفاظ فیض پا چکے ہیں اور یہ فیض قیامت تک جاری رھے گا محفل میں بڑی تعداد میں عاشقان مصطفیٰ نےشرکت کی

رپورٹ : عمران حیدرببلی پنڈدادن خان

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You