پنڈدادنخان

پنڈدادنخان۔ عمران حیدر ببلی سے) عالمی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلۓ عوام الناس

پنڈدادنخان۔ عمران حیدر ببلی سے) عالمی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلۓ عوام الناس میں آگہی مہم کے سلسلے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے بینر تلے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میڈم نادیہ پروین اور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے انچارج راجہ فہد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان چوہدری ارباب عارف کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا 5 جون 2025 بروز جمعرات نکالی جانیوالی ریلی کا آغاز گورنمنٹ مڈل ہائی سکول پنڈداددنخان سے ہوا جسمیں مقامی سماجی رفاہی شخصیات سمیت مرکزی انمجن تاجران پنڈدادنخان اور سول سوسائٹی کے سرکردہ افراد کی کثیر تعداد تھی شرکاء نے ماحولیاتی صفائی اور شاپر بیگزکے استعمال کے خلاف بینر اٹھارکھے تھے قبل ازیں صفائی مینجمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں کی طرفسے سڑکوں کو شیشے کی طرح صاف کرایا گیا اس ریلی کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا تھا کہ اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ گلیوں نالیوں میں پھیکنے کی بجاۓ کمپنی کی طرفسے رکھے گیۓ ویسٹ کنٹینر میں پھینکیں تاکہ ڈیوٹی پر موجود عملہ اسکی بروقت صفائی کر لے دیگر عید الا ضحی کے موقعے پر سنت ابراہیمیٔ کی تکمیل کے بعد گھر گھر قریہ قریہ سے جانوروں کی آلائیشیں اٹھانے کیلیۓ بھی ایک سپیشل سکواڈ ترتیب دے دیا گیا ہے جس کیلۓ ایک کنٹرول روم علامہ اقبال پبلک پارک پنڈدادنخان میں قائم کیا جاۓ جہاں کسی وجہ سے عملے کی سستی یا تساہل پسندی بارے اطلاع کی جا سکتی ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You