اہم خبریںپنجاب

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، مون سون بارشوں کا سپیل 20 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے، دریائے سندھ، چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے، منگلا ڈیم 55 فیصد اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 72 فیصد تک ہے، پاکستانی دریاؤں پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 38 فیصد تک ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شہروں کی انتظامیہ پیشگی انتظامات مکمل کرے، شہری دریاؤں ندی نالوں کی غیر ضروری کراسنگ سے گریز کریں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You