اہم خبریںپنجاب

پنجاب حکومت کا کل تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان

پنجاب حکومت کا کل تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان۔

حکومت پنجاب نےصوبہ بھرمیں 2 دن کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی ہے۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں کل تمام سرکاری ونجی  اسکول ،کالجز  اور  جامعات میں چھٹی کا اعلان کردیا۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کل تمام سرکاری ونجی کالجز اور جامعات میں چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی صوبے میں کل تمام سرکاری و نجی اسکول  بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جمعہ 18 اکتوبر کو اسکول بند  رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 2  دن کے لیے  دفعہ 144 بھی نافذکردی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 جمعہ 18 اکتوبر  سے ہفتہ 19 اکتوبر تک نافذ  رہےگی۔صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس جیسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیےکیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You