پنجاب

پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری

پنجاب کابینہ نے ارکان صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔

صوبائی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں ایکس ایجنڈا کے طور پر تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی، کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا بل اسمبلی میں پاس ہونے کے لیے جائے گا، پنجاب اسمبلی کی منظوری بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔

بل کی منظوری کے بعد پنجاب میں ایم پی اے کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے ہو جائے گی، سپیشل اسسٹنٹ اور مشیر کی تنخواہ 7 لاکھ ہو گی، پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ چھ لاکھ ، صوبائی وزیر اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ دس لاکھ جبکہ ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You