پنجاب

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔امجد علی خان نیازی

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔امجد علی خان نیازی

وطن وعزیز کی حفاظت اور سلامتی کیلئے ہم ہمیشہ اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔سیاسی کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

میانوالی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والا خودکش حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر ایف سی جوانوں نے دلیرانہ طریقے سے حملے کو ناکام بنایا، اور اسی راہ میں تین جوان وطن پر قربان ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہُوں اور زخمیوں کی مکمل اور جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہُوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وطنِ عزیز کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ہم ہمیشہ اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You