اہم خبریںخیبرپختون خواہ

پختونخوا کی تمام سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد۔

پختونخوا کی تمام سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد۔

تمام ڈیپارٹمنٹس میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے۔محکمہ اعلی تعلیم

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی۔صوبائی محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کو خط لکھتے ہوئے مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفاتر میں ملاقات پر پابندی لگا دی۔محکمہ اعلیٰ تعلیم کے خط میں کہا گیا کہ تمام ڈپارٹمنٹس میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے ، خاتون فیکلٹی ممبر طالبات کے مسائل اور شکایات سن کر ازالہ کریں گی ۔خط میں کہا گیا کہ تمام جامعات سال میں کم از کم ہر سہ ماہی میں سیمینار کریں،جس میں طالبات کو ہراسانی سے تحفظ کے ایکٹ کے بارے میں آگاہی دی جائے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You