سندھ

پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیر اھتمام منشیات اور ممنوعہ اشیاء کے جلانے کی تقریب کا اہتمام

پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیر اھتمام منشیات اور ممنوعہ اشیاء کے جلانے کی تقریب کا اہتمام

کراچی(اسٹاف رپورٹ)
آج مورخہ 20 اگست: پاکستان کوسٹ گارڈز نے حسن شاہ مزار کراچی اور اوتھل (بلوچستان ) میں پکڑی جانے والی منشیات اور ممنوعہ اسمگل اشیاء کے جلانے کی تقریب کا اہتمام کیا ۔
تقریب کے مھمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز تھے ۔تقریب میں سیشن جج گھارو اینڈ وندر ، ممبران کراچی چیمبر آف کامرس ، ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن گھارو ،حب اور اوتھل نے تقریبات میں شرکت کی ۔
تلف کی جانے والی اشیاء میں 65542 کلو گرام اسپاری،88643 سگریٹ کے ڈنڈے ،343 تھلے چائینا سالٹ ،اور 945 پیکٹ نسوار مکس ،اخروٹ 278اور میٹھی سپاری 138 کلو گرام ،دودھ کا پاوڈر 538 کلو گرام اور جس میں 46019 گٹکا شامل تھیں ۔

پاکستان کو سٹ گارڈز منشیات کو جلانے کی تقریب کا انعقاد کر تی ہے تا کہ معاشرے میں اس ناسور کے خلاف آگاہی کو اجاگر کر سکے اور اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ آئندہ بھی منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ تن مصروف عمل رہتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار کرتی رہے گی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You