پنجاب

پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک، 60فیصد نوجوان ہیں:چیئرمین
نوجوانوں کو اپنے سیاسی مفادات کا آلہ کار نہیں بلکہ ملک وقوم کے مستقبل کی نظر سے دیکھا جائے:گفتگو
8 کروڑ سے زائد کام کے قابل افراد ی قوت کے ساتھ پاکستان دنیا میں چھٹے نمبر پر،روزگار دینے کی ضرورت ہے
بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے نوجوان مایوسی اور ناامیدی کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں وہاں سے نکالنا ہوگا
( )چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے اگر یوتھ کو درست سمت دکھائی جائے اور انہیں آنے والے زمانے کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کا ہنر سکھایا جائے تو یہ قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور ڈیجٹیل مردی شمار 2023ء کے مطابق ملک میں بسنے والے 79فیصد افراد 40سال کم جبکہ 40فیصد سے زائد آباد ی15سال سے کم ہے یہ وہ بچے ہیں جنہوں نے آگے چل کر ملک و قوم کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے،2023ء کو حکومت نے نوجوانوں کا سال قرار دیا تھا مگر نوجوانوں کے سال میں بہتر مستقبل کیلئے بیرون ملک جانے والوں کی تعداد میں 300فیصد اضافہ ہوا اور دس لاکھ افراد ملک سے باہر چلے گئے رواں سال اس تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے اگریوتھ کی تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے انہیں علم و ہنر سے آراستہ کیا جائے تو وہ اس سرمایہ کاری کو کئی گنا بڑھا کر لوٹا سکتے ہیں اسی طرح اگر انہیں نظر انداز کیا جاتا رہا تو آنے والے دنوں میں مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ نوجوان آبادی کو سیاسی مفادات کا خام مال سمجھنے کی بجائے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں اس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اس وقت 8 کروڑ سے زائد کام کے قابل افراد ی قوت کے ساتھ پاکستان دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے مگر بے روزگاری کی عفریت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو چاٹ رہی ہے،آج نوجوان مایوسی اور ناامیدی کے جس دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں انہیں وہاں سے نکالنے کیلئے باعزت روزگار کمانے کے قابل بنانا ہوگا اور نوجوانوں کو اپنے سیاسی مفادات کا آلہ کار نہیں بلکہ ملک وقوم کے مستقبل کی نظر سے دیکھا جائے تاکہ وہ ملکی ترقی و قومی خوشحالی میں اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کرسکیں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
05-12-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You