سندھ

پاکستان پیپلز پارٹی کا ورکر ھوں اور تمام جیالے میرے ساتھی ھیں اپنی قیادت اور جیالے ساتھیوں کے ساتھ

*پاکستان پیپلز پارٹی کا ورکر ھوں اور تمام جیالے میرے ساتھی ھیں اپنی قیادت اور جیالے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کررھے ہیں، چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ*

*کورنگی کے جیالوں کا بھٹو ازم کے نظریات پر اٹل رہنا اور عوامی خدمت اور عوام سے محبت ایک تاریخ ہے، چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ*

کراچی(اسٹاف رپورٹ)

کورنگی کو ایک جدید ماڈل ٹاؤن بنانے کے لیئے کوشاں ھیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی خصوصی ھدایات کی روشنی میں کورنگی کے عوام کو ھرممکن ریلیف فراہم کر رھے ھیں گزشتہ 30 سال سے کورنگی کو نظر انداز کرکے مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا ہے، جیالے ساتھیوں اور ضلعی سٹی ایریاز کی قیادتوں کے ساتھ مل کر کورنگی کو دوبارہ تعمیر کر رہے ھیں پیپلزپارٹی پر عوام کے اعتماد اور منتخب جیالے نمائندوں کی دن رات محنت اور کاوشوں نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ھیں اور یہ سب میرے جیالے ساتھیوں کے عزم اور محنت کی وجہ سے ممکن ہوا بھٹو کا جیالا نعیم شیخ کا بھائی ھے خود کو ٹاؤن چیئرمین نہیں عوام کا خادم سمجھتا ہوں، ان خیالات کا اظہار جیالے چیئرمین TMC کورنگی ٹاؤن جناب نعیم شیخ نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کیا جناب نعیم شیخ کا کہنا تھا کہ مسائل بہت زیادہ ھیں مگر ھر صورت میں کورنگی کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے کورنگی ٹاؤن کے افسران اور اہلکاروں کو ھدایت جاری کردی ھیں کہ عوامی خدمت کے لیئے رات دن ایک کریں دیگر عوامی خدمت پر معمور محکموں کی گارگردگی پر کڑی نظر ھے کوئی کوتاھی برداشت نہیں کی جائے گی، کورنگی کے نوجوانوں کو صحت مند ماحول فراھم کرنے کے لیئے کھیلوں اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں اور مواقع پیدا کر رھے ھیں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیئے پارکس اور گرین کلچر کی مکمل حوصلہ افزائی جاری ھے انشاء اللّه کورنگی کے عوام جلد صاف ستھرا چمکتا چمکتا اور لہلہاتا ماحول فراھم کریں گے، کورنگی ساڑھے تین نمبر پر اسٹیڈیم کی تعمیر اور شہید بھٹو کرکٹ اکیڈمی اس کی بہترین مثال ھے عوام کا اعتماد اور اپنے جیالے ساتھیوں کی محبت اور ہمایت میرے لیئے ایک فخر اور اعزاز ھے*

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You