اہم خبریںپاکستان

پاکستان نے فلسطین کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا، کل غزہ ملین مارچ کریں گے: نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز اولاد قراردیا تھا۔

امیرجماعت اسلامی نعیم الرحمان نے کہا کہ ہزاروں فلسطینی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، روزانہ فلسطینیوں پر بمباری کی جارہی ہے، سردی میں لوگ کیمپوں میں ہیں، امریکا نے خود ہیرو شیما، ناگا ساکی پر بم پھینکا تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کو غزہ ملین مارچ کر رہے ہیں، ہمارا غزہ ملین مارچ رائیگاں نہیں جائے گا، بڑی تعداد میں لوگ غزہ ملین مارچ میں شرکت کریں گے، پاکستان نے فلسطین کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان مظلوموں کی آواز ہے، دین کے نام پر بنا ہے، پاکستان امت کی امنگوں کا ترجمان رہا ہے، عرب اسرائیل جنگ میں پاکستانی پائلٹ جہاد میں شریک ہوئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You