پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے 77 ویں جشن آزادی کی تقریب

*پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے 77 ویں جشن آزادی کی تقریب*
*مرکزی قیادت اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی*
*جشن آزادی تقریب کے مہمان خصوصی سردار عبدالرحیم جنرل سیکرٹری سندھ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل تھے*
*جشن آزادی کی تقریب میں میوزک پروگرام پیش کیا گیا جس میں قومی ترانے، انٹرٹینمنٹ کیساتھ ساتھ اتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا*
*تقریب میں پیر سائیں سید صبغت اللہ شاہ راشدی سوئم کا پیغام پڑھ کر سنایا*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے مین سخی حسن نارتھ ناظم آباد میں پروگرام منعقد ھوا۔ پی ایم ایل ایف کے رہنما سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم اور ارشد شر بلوچ کے علاوہ فنگشنل لیگ کے دیگر رہنماؤں کیساتھ ساتھ اہلیان کراچی نے بھی بھرپور شرکت کی۔ جشن آزادی کی تقریب میں میوزک پروگرام پیش کیا گیا جس میں قومی ترانے، انٹرٹینمنٹ کیساتھ ساتھ اتش بازی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے منعقدہ جشن ازادی کے پروگرام میں آنے والی فیملیز کیلئے بیٹھنے کا خاص انتظام کیا گیا۔ جشن آزادی تقریب کے مہمان خصوصی سردار عبدالرحیم جنرل سیکرٹری سندھ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل تھے۔ انھوں نے اپنے مختصر خطاب میں پی ایم ایل ایف کے روح رواں پیر سائیں سید صبغت اللہ شاہ راشدی سوئم کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں پیر سائیں نے اپنے پیغام میں وطن اور افواج پاکستان کی والہانہ محبت اور بھائی چارگی، اخوت و اتحاد پر زور دیا۔ آپ نے اپنے پیغام میں درس دیا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ھے اس کی جتنی بھی قدر کی جائے کم ھے، آزادی اللہ تبارک تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم ترین نعمت ھے۔ آزادی کی نعمت کو ایک مغلوب ہی اچھی طرح سمجھ سکتا ھے۔ ہمیں چاہئے کہ ھم من حیث القوم اس ملک و ریاست کی آزادی کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار رہیں اور ایمانداری و دیانتداری اور سچائی کیساتھ تمام امور سر انجام دیں۔ تقریب میں جشن آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔




