سندھ

پاکستان رینجرز سندھ نے اغواء برائے تاوان کی واردات کو ناکام بنادی، ترجمان سندھ رینجرز

*پاکستان رینجرز سندھ نے اغواء برائے تاوان کی واردات کو ناکام بنادی، ترجمان سندھ رینجرز*

*کومبنگ آپریشن میں ریجنرز کیساتھ سندھ پولیس بھی شامل رہی، ترجمان سندھ رینجرز*

*سندھ رینجرز نے بچوں کو تحویل میں لیکر والدین کے حوالے کردیا، ترجمان سندھ رینجرز*

کراچی (رپورٹ : جاوید صدیقی) بارہ مارچ سنہ دو ہزار چوبیس بروز منگل کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے کم عمر بہن بھائی ایان اور انابیہ لاپتہ ہوگئے تھے۔ بچوں کی والدہ کو اغواء برائے تاوان کی بیرون ملک سے کال موصول ہوئی۔ اغواء کاروں کی جانب سے دس لاکھ روپے تاوان کی ڈیمانڈ کی گئی۔ پاکستان رینجرز سندھ اور سندھ پولیس نے اطلاع ملتے ہی جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے بچوں کا سراغ لگالیا۔ اغواء کار گرفتاری سے بچنے کیلئے بچوں کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پاکستان رینجرز سندھ نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کردیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You