سندھ

پاکستان بزنس گروپ کے زیراہتمام گرین ویلی بائے فراز الرحمٰن میں سب سے بڑا کارپوریٹ قوالی ایونٹ

پاکستان بزنس گروپ کے زیراہتمام گرین ویلی بائے فراز الرحمٰن میں سب سے بڑا کارپوریٹ قوالی ایونٹ

کراچی (رپورٹ:عاصم اقبال جہلمی)پاکستان بزنس گروپ (PBG) کے زیراہتمام گرین ویلی بائے فراز الرحمٰن میں ایک شاندار کارپوریٹ قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جس نے کاروباری برادری کے لیے روحانی اور نیٹ ورکنگ کے ناقابل فراموش لمحات فراہم کیے۔

تقریب کے دوران، فراز الرحمٰن (بانی و چیئرمین پاکستان بزنس گروپ اور سابق صدر کاٹی) نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے گڈاپ ٹاؤن میں پہلے بزنس کلب کے قیام کا اعلان کیا، جو صرف PBG کے ممبران کے لیے مختص ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی، کاروباری برادری کی سہولت کے لیے 10 فیصد خصوصی رعایت اور ایک منفرد آفر متعارف کرائی گئی، جس کے تحت ممبران صرف 25 فیصد ادائیگی پر فوری قبضہ حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ اقدامات فراز الرحمٰن کے حالیہ جوائنٹ وینچر (JV) کا حصہ ہیں، جس کا مقصد PBG کے ممبران کے لیے خصوصی کاروباری مواقع اور رعایتی قیمتیں فراہم کرنا ہے۔

تقریب میں بڑی تعداد میں کاروباری شخصیات اور ممبران نے شرکت کی اور نہ صرف قوالی نائٹ کے روح پرور لمحات سے لطف اندوز ہوئے بلکہ فراز الرحمٰن کی جانب سے دی گئی خصوصی پیشکشوں اور کاروباری مواقع کو بھی بے حد سراہا۔

پاکستان بزنس گروپ اپنے ممبران کو کاروباری ترقی کے بے مثال مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش رہے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You