اہم خبریںجہلم

ٹریفک آفس جہلم زیارت بن گیا لائسنس کیلئے7 پھیرے لازمی ہوگئے

ٹریفک آفس جہلم زیارت بن گیا لائسنس کیلئے7 پھیرے لازمی ہوگئے

جہلم : ٹریفک آفس جہلم سائلین کے لئے زیارت بن گیا اگر کسی سائل کو لائسنس چاہیے تو 7 پھیرے پورے کیے بغیر فیض ملنا ناممکن ہو گیا آج بھی ڈرائیونگ ٹیسٹ کا دن تھا دور دراز سے درجنوں کی تعداد میں سائلین لائسنس کی غرض سے کام کاج چھوڑ کر صبح 8 بجے جہلم ٹریفک آفس پہنچے تو پتہ چلا کے آج آڈٹ ہے جس وجہ سے ڈرائیونگ ٹیسٹ نہیں ہوں گے ٹیسٹ دینے کی غرض سے آئے سائلین بغیر تشہیر کے ٹیسٹ منسوخی کی خبر سن کر سراپا احتجاج امیدواران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک آفس کے عملے کو احساس ہی نہیں کہ کس مشکل سے کام کاج چھوڑ کر پبلک ٹرانسپورٹ میں دھکے کھاتے یہاں پہنچتے ہیں اور یہ آرام سے کہہ دیتے ہیں کے اگلی بدھ کو آنا آج آڈٹ ہے یا فلاں مسئلہ ہے امیدواروں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ٹریفک پولیس ٹاؤٹ مافیا سے ملے ہوئے ہیں اس لئے ڈائرکٹ آئے امیدواروں کو بار بار پریشان کیا جاتا ہے تاکہ مایوس امیدواران ٹاؤٹ مافیا کو پیسے دیں جبکہ ٹاؤٹ مافیا نے لائسنس کی قیمت 8 سے 10 ہزار مقرر کر رکھی ہے مایوس شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک آفس جہلم کے اس غیر ذمہ دارانہ رویہ کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

جہلم : (ملک حمید اللہ اعوان/رضا اعوان/سید علی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You