جہلم

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید فوجی جوان مرزا جواد کی قبر پر حاضری دی

جہلم (ملک وسیم اختر )وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید فوجی جوان مرزا جواد کی قبر پر حاضری دی

بلال اظہر کیانی نے اہل علاقہ کے ہمراہ شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی

فوجی جوان مرزا جواد سانحہ جفعر ایکسپریس میں امن دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی کی وجہ سے شہید ہوا، بلال اظہر کیانی

شہید مرزا جواد کے اہل خانہ کے حوصلے بلند ہیں، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی

سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والے فوجی اور سویلینز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بلال اظہر کیانی

پاکستان ریلویز کے بھی دو ملازم اس واقعے میں شہید ہوئے، بلال اظہر کیانی

ریلوے پولیس کے کانسٹیبل شمروز خان اور کیرج شاپ کے ملازم ممتاز شہید ہوئے، بلال اظہر کیانی

سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، بلال اظہر کیانی

پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بلال اظہر کیانی

امن برقرار رکھنے کی خاطر دہشتگردوں کو معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف اقدامات کو مزید موثر بنائیں گے، بلال اظہر کیانی

سرحد پار سے دوران کارروائی دہشتگردوں کی معاونت کی گئی جو کہ سکیورٹی اداروں نے ٹریک کرلی، بلال اظہر کیانی

دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کو سوشل میڈیا پر معاونت فراہم کرنے سے سرحد پار قوتوں کھل کر سامنے آگئیں، بلال اظہر کیانی

سوشل میڈیا پرسیکورٹی فورسز اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، بلال اظہر کیانی

شہدا کے خلاف پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں، بلال اظہر کیانی

ریلوے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے بلوچستان میں ٹرینوں کی سکیورٹی یقینی بنائے گی، بلال اظہر کیانی

آج ریلوے ٹریک کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے جو کہ کل تک مکمل کرلیا جائے گا، بلال اظہر کیانی

بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنا کر بلوچستان کےعام لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی کوشش کی، بلال اظہر کیانی

اس حملے سے ثابت ہوا کہ بی ایل اے کا مقصد بلوچستان کے امن کو برباد کرنا ہے، بلال اظہر کیانی

عام شہریوں اور ریاست کے خلاف مسلح جدو جہد کرنے والے عناصر جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے، بلال اظہر کیانی

جہلم غازیوں اور شہیدوں کا ضلع ہے، بلال اظہر کیانی

جہلم کے ہر قبرستان میں غازی اور شہید بڑی تعداد میں سپردخاک ہیں، بلال اظہر کیانی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You