اہم خبریںجہلم

وزیر داخلہ و جیل خانہ جات پنجاب ہاشم ڈوگر کا 27 اگست کے پی ٹی آئی جلسے کے حوالے

وزیر داخلہ و جیل خانہ جات پنجاب ہاشم ڈوگر کا 27 اگست کے پی ٹی آئی جلسے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جہلم کا دورہ،

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل، آر پی او عمران احمر، ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ، ڈی پی او ڈاکٹر فہد احمد، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی جہلم چوہدری فراز اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے جلسے کے حوالے سے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور جلسہ گاہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے جلسہ گاہ کے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You