اہم خبریںکرائمز

وزیراعظم عمران خان پر الزامات، حکومت کا جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کےخلاف کرمنل کیس دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان پر الزامات کے معاملے پر حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کےخلاف کرمنل کیس دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے بدقسمتی سے آرٹیکل نو کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ جہاں چیف ایگزیکٹیو کی عزت اچھالی جائے وہاں عام آدمی کا کیا ہو گا۔ اب لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ ایسے الزامات پر سخت ایکشن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا وجیہہ الدین کا بیان چلانے والے ٹی وی چینلز کو بھی نوٹس دے رہے ہیں۔ چیف جسٹس سے اپیل ہے یہ مقدمات ترجیحی بنیادوں پر سنیں ۔ عزت نفس کو ملحوظ رکھا جانا چاہئے ۔

فواد چودھری بولے عام آدمی تو دور ملک کے وزیر اعظم کے خلاف بھی مہم چلائی جاتی ہے ۔ پاکستان میں نا تو قانون ہے نا ہی عملدرآمد ہے ۔ عمران خان کی ذات کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے ۔ وزیر اعظم کیخلاف پراپیگنڈے سے عوام کا اعتماد مجروح ہوتا ہے ۔ وجیہہ الدین کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رہے ہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You