جہلم

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ II جہلم کے زیرِ اہتمام 14 اگست یومِ آزادی پاکستان ملی

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ II جہلم کے زیرِ اہتمام 14 اگست یومِ آزادی پاکستان ملی جوش و جذبے اور شاندار تقریبات کے ساتھ منایا گیا۔

جہلم (محمد زاہد خورشید) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ II جہلم کے زیرِ اہتمام 14 اگست یومِ آزادی پاکستان ملی جوش و جذبے اور شاندار تقریبات کے ساتھ منایا گیا۔ تمام تقریبات کی قیادت سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی ظفر اقبال ملک نے کی، جبکہ قومی و مقامی میڈیا نمائندگان نے موقع پر موجود رہ کر خصوصی کوریج فراہم کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور خصوصی دعا سے ہوا، جس کے بعد پرچم کشائی اور یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ جشنِ آزادی کے موقع پر سیکٹر اور بیٹ آفسز کو خوبصورتی سے سجایا گیا اور عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے، جس سے ملی جذبے اور خوشی کا منفرد ماحول پیدا ہوا۔

اس موقع پر قومی پرچم سے مزین پولیس گاڑیوں پر مشتمل شاندار فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جو مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا شہریوں کو حب الوطنی، قومی یکجہتی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کا پیغام دیتا رہا۔ شہریوں نے جگہ جگہ فلیگ مارچ کا بھرپور خیرمقدم کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

جہلم، سوہاوہ اور مندرہ ٹول پلازہ پر خصوصی روڈ سیفٹی اسٹال قائم کیے گئے، جہاں معلوماتی بینرز اور اسٹینڈیز آویزاں کی گئیں۔ مسافروں اور شہریوں میں قومی پرچم، تحائف اور روڈ سیفٹی لٹریچر تقسیم کیا گیا تاکہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اور قوانین سے آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔

بعد ازاں موبائل ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر ایک خصوصی روڈ سیفٹی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں سڑکوں کی حفاظت اور حب الوطنی کے پیغامات عام کیے گئے۔ اس کے ساتھ مختلف تعلیمی اداروں میں بریفنگ سیشنز منعقد کیے گئے، جن میں طلبہ کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ یومِ آزادی کی مناسبت سے غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ان سرگرمیوں میں کوئز اور تقریری مقابلے شامل تھے، جن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو گفٹ ہیمپرز اور شیلڈز پیش کی گئیں۔

سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی ظفر اقبال ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اس قربانی اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار قوم کے طور پر ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ ڈرائیونگ ہماری انفرادی اور قومی ذمہ داری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You