سندھ

نواب شاہ ریلوے پولیس کی مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاجنوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)

نواب شاہ ریلوے پولیس کی مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاجنوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)نواب شاہ ریلوے پولیس کے اہلکار کی جانب سے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر کم عمر لڑکے کو چالان کیے جانے کے واقعے کے خلاف متاثرہ دکانداروں نے ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کیا۔متاثرہ دکاندار کے مطابق ان کا بیٹا، جس کی عمر تقریباً 15 سے 16 برس ہے، اولڈ نواب شاہ سے ریلوے اسٹیشن کے پل کے راستے موبائل مارکیٹ آ رہا تھا کہ ایک ریلوے پولیس اہلکار نے ذاتی رنجش کی بنا پر اس سے 500 روپے خرچی طلب کی۔ انکار پر پولیس اہلکار نے کم عمر لڑکے کو حراست میں لے کر اس کا پانچ ہزار روپے کا چالان کر دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کے بعض اہلکار شہریوں کے ساتھ زیادتی اور بدمعاشی میں ملوث ہیں، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق غریب دکانداروں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ناحق ظلم کیا جا رہا ہے۔احتجاج کے دوران اسٹیشن ماسٹر نے مظاہرین سے ملاقات کی اور ان کے مؤقف کو سنا۔ مظاہرین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار اہلکار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You