سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو کی زیر صدارت دریائے

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو کی زیر صدارت دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوااجلاس میں پاک فوج کے برگیڈئر کمانڈر وقاص، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی،ایڈیشنل کمشنر سید عمار حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ابرار علی شاہ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر غلام محمد سھتو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر اعجاز لغاری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری حمیرا میر کے علاوہ پولیس، آبپاشی، لائیو اسٹاک، صحت،تعلیم حیسکو، سوشل ویلفیئر، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں دریائے سندھ میں پانی کی موجودہ صورتحال، ریسکیو و ریلیف کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ندیم احمد ابڑو نے کہا کہ 9 اور 10 ستمبر تک نوشہرو فیروز اور شہید بینظیرآباد کی حدود سے دریائے سندھ میں پانی کا بڑا ریلا گزرنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی الرٹ رہیں انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کی 24 گھنٹے نگرانی کو یقینی بنائیں جبکہ حفاظتی بندوں پر ہیوی مشینری اور پتھروں کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ کمشنر نے مزید کہا کہ سیلاب ایک قدرتی آفت ہے جس سے لوگوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے انہوں نے کچے میں رہنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر ریلیف کیمپوں میں منتقل ہوجائیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے پاک فوج کے افسران کو دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریلیف و ریسکیو کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ دریائے سندھ میں سیلاب کے باعث ضلع کے 2 تحصیلوں سکرنڈ اور قاضی احمد (کچے کے علاقے) کی 9 یونین کونسلز کے 95 گاوں متاثر ہونگی انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ افراد کے لیے پکے پر موجود اسکولوں اور سرکاری عمارتوں سمیت 59 ریلیف کیمپس قائم کی گئی ہیں جہاں پر متاثرہ افراد کو 3 وقت کا کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے مزید بتایا کہ دریائے سندھ کے کچے میں رہنے والے افراد کو ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کے لئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ افراد اور انکی مویشیوں کے لیے محکمہ صحت اور لائیو اسٹاک کی جانب سے میڈیکل اور ویکسی نیشن کیمپس قائم کئے گئے ہیں اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جو متعلقہ اداروں سے قریبی رابطے میں ہے۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے برگیڈئر کمانڈر وقاص نے کہا کہ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر وہ مختلف اضلاع کا دورہ کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈویژنل و ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے ریسکیو و ریلیف کے حوالے سے بہتر انتظامات کئے ہیں انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج دریاۓ سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو کے حوالے سے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ہے۔برگیڈئر کمانڈر نے مزید کہا کہ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے لوگ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں شیئر کرنے سے پہلے ضلع انتظامیہ سے تصدیق ضرور کریں اس موقع پر ایکسین داد ڈویژن تیمور کھیڑو نے دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں اور پانی کی صورتحال کے متعلق آگاہی دی۔ بعد ازاں کمشنر ندیم احمد ابڑو نے پاک فوج کے برگیڈئر کمانڈر وقاص اور ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی کے ہمراہ سکرنڈ کے قریب دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں کا دورہ کرکے پانی کی صورتحال اور ریلیف و میڈیکل کیمپس کا جائزہ لیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You