سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہید بینظیر آباد فیصل بشیر

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن نے چائنیز کیمپ کا دورہ کیا، سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن نے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر سیٹھار کے ہمراہ چائنیز کیمپ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی آئی جی نے حفاظتی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم اور قلعوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کو ہر وقت فعال اور سٹینڈ بائی موڈ میں رکھا جائے، جبکہ انہیں جدید ترین نائٹ ویژن سسٹم سے بھی لیس کیا جائے، تاکہ رات کے اوقات میں بھی موثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے چینی انجینئرز اور عملے کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال لازمی قرار دے دیا جب کہ حفاظتی قلعوں کو مزید مضبوط کرنے اور ان کی اونچائی کم از کم تین فٹ بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کے معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام اہلکار ہر وقت ہائی الرٹ رہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن، ایس ایس پی شبیر سیٹھار اور پولیس افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، لگن اور فرض شناسی امن اور عوامی اعتماد کے قیام کا اہم ذریعہ ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You