سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ کی زیر تعمیر وارڈ کے کام کی تکمیل کے حوالے سے ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ابرار علی شاہ، ایم ایس پی ایم سی اسپتال ڈاکٹر یار علی جمالي کے علاوہ ایگزیکٹو انجینئر ورکس اینڈ سروسز ہیلتھ حیدرآباد کے افسران اور کنٹریکٹر نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ورکس اینڈ سروسز ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی خصوصی ہدایات ہیں کہ پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ کے زیر تعمیر وارڈ بلاک کے ترقیاتی کام کو جلد مکمل کیا جائے اور وارڈ کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے تاکہ اسپتال کے مختلف شعبوں کو اس بلاک میں منتقل کر کے عوام کو ایک ہی جگہ بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر پی ایم سی اسپتال کی عمارت کا باقی کام مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے اسپتال کے ایم ایس کو بھی ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور اسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں۔اس موقع پر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو انجینئر ورکس اینڈ سروسز اور کنٹریکٹر نے پیپلز میڈیکل اسپتال کے وارڈ کے زیر تعمیر کام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You